• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں انٹر کے امتحانات کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

اعلیٰ ثانوی تعلمی بورڈ کراچی کے چیئرمین ڈاکٹر سعید کی ہدایت پر ناظم امتحانات انور علیم خان زادہ نے کورنگی لانڈھی سے قومی اسمبلی کے انتخابات کے پیش نظر کراچی میں انٹر کے امتحانات کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

نئے شیڈول کے مطابق انٹر کے امتحانات اب 15 جون کے بجائے 18 جون سے ہوں گے جس کے تحت 18 جون کو مختلف زمروں کے چار پرچے ہوں گے جن میں پرچہ نباتیات II، معاشیات II، کلاتھنگ اینڈ ٹیکسٹائل اور بزنس میتھمیٹکس I شامل ہیں۔ 

یہ امتحانات 6 جولائی تک جاری رہیں گے جس کے بعد عملی امتحانات کا آغاز ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید