فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لارج ٹیکس پیئر آفس (ایل ٹی او) نے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرنے والے آفس کا اعزاز حاصل کرلیا۔
ایل ٹی او حکام کے مطابق کراچی سے جولائی 2021 سے مئی 2022 تک ٹیکس کی وصولی کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 10 ماہ میں کراچی سے سوا کھرب روپے سے بھی زائد ٹیکس وصول کیا گیا۔
ایف بی آر کے لارج ٹیکس پیئر آفس نے 10 ماہ کے اعداد و شمار جاری کردیے، گذشتہ سال کے مقابلے میں 41 فیصد زیادہ ٹیکس وصول کیا گیا۔
کراچی سے ٹیکس وصولی کے ہدف سے ایک لاکھ 16 ہزار 984 ملین ٹیکس زیادہ وصول کیا گیا، ایل ٹی او کے لیے ایک کھرب 25 ارب کا ہدف تھا، وصولی ایک کھرب 30 ارب سے بھی زائد ہوئی۔