• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے اور ہنگری میں منکی پاکس انفیکشن کے پہلے کیسز رپورٹ

شمالی یورپی ملک ناروے اور وسطی یورپ میں ہنگری میں منکی پاکس انفیکشن کے پہلے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

ہلسینکی اور بڈاپسٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مختلف ممالک میں اب تک منکی پاکس کے 555 مصدقہ یا مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اب تک منکی پاکس کے سب سے زیادہ 179 کیسز برطانیہ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں منکی پوکس کے 200 سے زائد مصدقہ کیسز جبکہ 100 سے زائد مشتبہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

صحت سے مزید