اسلام آباد (اے پی پی)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ندیم روف نے کہاہے کہ پاکستان میں آئی ٹی ایکسپورٹ سوا دو ارب ڈالرز سے تجاوز کرچکی ہے اور پاکستان میں آئی ٹی کا شعبہ ایک صنعت کا درجہ اختیار کر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے اقدامات جاری ہیں ۔ آئی ٹی کمپنیوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام سالانہ آئی ٹی کانفرنس اور نمائش 3 تا 4 جون راولپنڈی میں منعقد ہوگی ۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ندیم روف نے ’’اے پی پی ‘‘کو بتایا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کے فروغ ، بز نس کمیونٹی کو مصنوعی ذہانت سے آگاہی،جدید ٹیکنالوجی کے استعمال جیسے جدید رجحانات کی ترویج بارے آگاہی کے لیے آئی ٹی کانفرنس کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔