• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی شہریت کے حصول کے خواہاں یوکرینی باشندوں کی فوٹیج جاری

روس نے روسی پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے والے یوکرینی باشندوں کی فوٹیج جاری کردی ہے۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ار آئی اے نووستی نے جنوب مشرقی یوکرین کے شہر میلیٹوپول سے روسی پاسپورٹ کےحصول کے لیے  درخواست دینے والے یوکرینی باشندوں کی فوٹیج جاری کردی ہے۔

روسی ایجنسی کے مطابق، فوٹیج میں جولوگ قطاروں میں کھڑےنظر آرہے ہیں یہ میلیٹوپول کے وہ رہائشی ہیں جوکہ روسی شہریت کے حصول کے لیے درخواست دینے کے لیے جمع ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق، روس کے پاس پہلے سے ہی مشرقی یوکرین کے دو خطوں میں رہنے والے باشندوں کو روسی شہریت دینے کے لیے تیز رفتار پروگرام ہے جس کا دعویٰ روس کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں نے کیا ہے۔

یاد رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی گزشتہ ہفتے ایک حکم نامہ جاری کیا تھا کہ روسی افواج کے قبضے میں موجود  یوکرین کے جنوب میں واقع کھیرسن اور زاپوریزہیا کے علاقوں کے لوگوں کو روسی شہریت دینے کے عمل کو تیز کیا جائے۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید