اسرائیلی محکمہ صحت کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے اسپتال زخمیوں سے بھرنے لگے ہیں۔
اسرائیلی حکام نے کہا کہ اسرائیلی اسپتالوں میں روزانہ 100سے زائد زخمی لائے جاتے ہیں، جس کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
حکام کے مطابق دوسری طرف اسرائیل کے شمالی علاقوں پر حزب اللّٰہ حملے کیے ہیں، ان حملوں سے قبل سائرن کی آوازیں بھگدڑ کا سبب بنتی ہیں۔
اسرائیلی حکام کے مطابق اسرائیل میں سائرن بجنے پر لوگ پناہ گاہوں کی جانب دوڑ تے ہیں، اس بھگدڑ میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیل خصوصاً وسطی اسرائیل میں پُرسکون راتیں اب ماضی کاحصہ بن چکی ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل میں رات کے وقت کم از کم دو مرتبہ الارم بجتا ہے، ملک میں دفاتر کھلے ہیں مگر اسکول بدستور بند ہیں۔