• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا دورہ چین ملتوی کردیا

ایران جنگ کی وجہ سے میں یہاں رہنا چاہتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ - فوٹو: فائل
ایران جنگ کی وجہ سے میں یہاں رہنا چاہتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ - فوٹو: فائل

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا دورہ چین ملتوی کردیا۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ کی وجہ سے میں یہاں رہنا چاہتا ہوں، مجھے یہیں ہونا چاہیے۔

امریکی صدر نے میڈیا کو بتایا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کا وقت تبدیل کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کو اس فیصلے پر اعتراض نہیں ہے۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 31 مارچ سے 2 اپریل تک دورہ چین طے تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید