ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیلی حملے میں ایران کے وزیر انٹیلی جنس اسماعیل خطیب کی شہادت کی تصدیق کردی۔
مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اسماعیل خطیب کی شہادت کا واقعہ اسرائیل کا ایک بزدلانہ اقدام ہے، اس واقعے پر پورا ملک سوگوار ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اسرائیل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس کی افواج نے تہران میں رات کے وقت کیے گئے فضائی حملے میں ایرانی انٹیلی جنس کے سربراہ کو نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ روز ایران کی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کو ان کے بیٹے مرتضیٰ کے ہمراہ شہید کر دیا تھا۔
علی لاریجانی کو مشرقی تہران میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی بیٹی سے ملنے گئے ہوئے تھے۔
قبل ازیں پاسدارن انقلاب نے پاسیج کے سربراہ غلام رضا سلیمانی کی شہادت کی تصدیق کی تھی. اسرائیلی فضائیہ نے تہران میں بسیج فورس کی تنصیبات پر حملہ تھا۔