• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراکین صوبائی اسمبلی کا سیالکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)اراکین صوبائی اسمبلی منشاءاللہ اور  محمد اکرام نے  مسلم لیگ ہاوس کے مرکزی رابطہ آفس سیالکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل سنیں ۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے موقع پر موجود مختلف محکموں کے مقامی حکام کو تلقین کی کہ وہ اپنے دفاتر کے دروازے عوام الناس کی سہولت کیلئے کھلے رکھیں اور کے دکھوں اور تکلیفوں کے مدوا کیلئے صدق دل سے کوشش کریں۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے مختلف شہریوں میں امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کئے ۔ 
تازہ ترین