• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ، منشیات برآمد خاتون سمیت5افراد گرفتار

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) منشیات   برآمد کرکے خاتون سمیت5افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ صدر سیالکوٹ کے علاقہ سے پولیس نے دوران گشت خاتون برکت بی بی سے ایک کلو200گرام چرس، تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ سے نصیر مسیح سے پانچ لٹر شراب اور امجد سے پانچ لٹر شراب،تھانہ موترہ کے علاقہ سے جنید سے140گرام چرس، اور تھانہ سبز پیر کے علاقہ سے اشفاق سے ڈھائی کلو کے قریب پوست بھکی برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور انکے خلاف مقدمات درج کرلئے۔
تازہ ترین