آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ بالکل غلط ہے کہ دریائے سندھ کا پانی بھارت کنٹرول کرتا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ دریائے سندھ کا پانی عالمی بینک کا ضامن سندھ طاس معاہدہ کنٹرول کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے نے دریا ئے سندھ کے پانی پر حقوق اور ذمہ داریاں طے کی ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ نہ بھولیں کہ رولز بیسڈ انٹرنیشنل آرڈر بھارت اور پاکستان کے یکساں مفاد میں ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی صحافی پلکی شرما نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا تھاکہ سندھ کا پانی بھارت کو پاکستان پر بہت زیادہ اسٹریٹجک فائدہ دیتا ہے، پاکستان کے 80 فیصد زرعی کھیتوں کا انحصار اس پانی پر ہے جس پر بھارت کا کنٹرول ہے۔