کراچی( اسٹاف رپورٹر)کامن ویلتھ گیمز کے بیڈمنٹن ٹیم ایونٹ میں پاکستان اور بھارت ایک گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔ بیڈمنٹن ٹیم ایونٹ میں حصہ لینے والی 16ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان اور بھارت گروپ ون میں آسٹریلیا اور سری لنکا کے ساتھ شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بیڈمنٹن ٹیم کوایونٹ میں انوی ٹیشن کوٹے پر شامل کیا گیا ہے۔