• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ محمود خان کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے لانگ مارچ میں فورس استعمال کرنے سے متعلق بیان پر پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

محمود خان کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں مقامی ایڈووکیٹ نے رٹ دائر کی، درخواست میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے وکلا کنونشن میں فورس استعمال کرنے سے متعلق بیان دیا تھا۔

درخواست گزار نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو غیر ذمہ دارانہ بیانات، فورس کو سیاسی مقاصد کے استعمال سے روکا جائے، محمود خان کو سیاسی جلسوں میں سرکاری وسائل کے استعمال سے روکا جائے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ محمود خان کو وزیر اعلیٰ کے منصب کے لیے نا اہل قرار دیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید