• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے تو بات چیت ہوسکتی ہے، شیخ رشید


سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے تو بات چیت ہوسکتی ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ دیے بغیر عمران خان کسی سے بات نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ووٹر لسٹوں اور حلقہ بندیوں میں مرضی کی تبدیلیاں کر رہی ہے، انتخابات اسی سال ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان بجٹ کے بعد حکومت کےخلاف اگلی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، باپ اور بیٹا وفاق اور ایک صوبے پر قابض ہوچکے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے ساری محنت ہماری تھی۔

شیخ رشید کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت قبل از گرفتاری ایک لاکھ روپے مچلکے کے عوض منظور کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں سابق وزیر داخلہ پیش ہوئے۔

شیخ رشید کی درخواست پر سماعت جسٹس محمد طارق ندیم نے کی۔

خیال رہے کہ شیخ رشید کے خلاف مختلف شہروں میں توہین مذہب کے 17 مقدمات درج ہیں۔

قومی خبریں سے مزید