• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئٹر نے وزیراعظم کا عربی اکاؤنٹ کیوں معطل کیا؟ وجہ سامنے آگئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر اعظم شہباز شریف کا عربی زبان کا آفیشل ٹوئٹر ہینڈل معطل ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔

حکومت پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کے عربی زبان میں سرکاری ٹوئٹر ہینڈل لانچ کرنے اور اس کا اعلان کرنے کے فوراً بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ نے اسے معطل کر دیا تھا۔

تاہم، اب وزیر اعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل میڈیا فوکل پرسن ابوبکر عمر نے اکاؤنٹ کی معطلی کی وجہ بتا دی۔

فوکل پرسن ابوبکر عمر نے کہا کہ ’یہ ایک تصدیقی مسئلہ ہے، ٹوئٹر کو تصدیق کا عمل مکمل کرنے کے لیے ایک آئی ڈی کی ضرورت ہے، اسے جلد ہی فراہم کر دیا جائے گا۔‘

خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت پاکستان نے وزیر اعظم شہباز شریف کا عربی زبان میں آفیشل ٹوئٹر ہینڈل لانچ کیا تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے فوکل پرسن ابوبکر عمر نے ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کی تھی کہ عرب ممالک کے ساتھ تعلقات اور روابط کو مضبوط بنانے کے لیے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا عربی زبان میں آفیشل ٹوئٹر ہینڈل لانچ کیا گیا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید