آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 7؍ربیع الثانی 1440ھ 15 ؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Bilawal Bhutto Public Meeting In Mirpurkhas Today
میر پور آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے آج ہونےو الے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، جلسے سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے ۔

میرپور کرکٹ اسٹیڈیم میں آج پیپلز پارٹی کےجلسے کے لئے اسٹیڈیم میں80فٹ لمبااور 24 فٹ چوڑا اسٹیج تیارکیا گیا ہے۔

شہر بھر کو پارٹی پرچموں سے سجایا گیاہے اور جگہ جگہ بلاول بھٹو کے لیے خوش آمدید کے ہورڈنگ بورڈز لگائے گئے ہیں۔

اسی کرکٹ اسٹیڈیم میں 1973میں ذوالفقار علی بھٹو اور 1992میں بے نظیر بھٹو نے جلسہ عام سے خطاب کیا تھا۔
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں