• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: قومی سلامتی کی خلاف ورزی پر حکومت کو اطلاع دیں اور انعام پائیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چین میں قومی سلامتی کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے بارے میں اطلاع دینے والے شہریوں کو 15 ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔

غیر ملکی جاسوس اور دیگر سیکیورٹی امور کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بےنقاب کرنے پر چین میں ہمیشہ سے انعام دیے جاتے رہے ہیں۔

چینی وزارت داخلہ کے نمائندے نے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ نئے اقدامات کا مقصد عوام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ غیرملکی انٹیلیجنس کی طرف سے درپیش خطرات میں حکومت کے مددگار ثابت ہوسکیں۔

نمائندے نے کہا کہ نئے اقدامات کے تحت عوام کو قومی سلامتی سے متعلقہ امور میں حصہ لینے کے لیے راغب کرنا اور اپنے لوگوں کے فہم و فراست اور توانائی کو ملک کے استعمال میں لانا ہے۔

وزارت داخلہ نے اپنے نوٹس میں کہا کہ چینی شہری اپنی تسکین کے لیے سرٹیفکیٹس کی صورت میں بھی ایوارڈ وصول کرسکتے ہیں اور اگر وہ مالی انعام لینا چاہتے ہیں تو انہیں 1500 سے 15 ہزار ڈالر تک کے انعامات مل سکتے ہیں۔

رقم کی صورت میں ملنے والے انعام کا دارومدار شہری کی طرف سے فراہم کردہ خفیہ اطلاع پر ہوگا۔

سرکاری ایجنسیاں خفیہ معلومات کی صداقت جاننے کے لیے تحقیقات کریں گی۔

چینی شہری فون کال، ویب سائٹ، خط لکھ کر، خود متعلقہ حکام تک پہنچ کر یا کسی بھی ذرائع سے اطلاع دے سکتے ہیں۔

اگر ایک ہی اطلاع ایک سے زائد فرد کی طرف سے آئے گی تو سب سے پہلے اطلاع دینے والے کو انعام دیا جائے گا لیکن باقی افراد بھی انعام کے حق دار ہوں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید