• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعا زہرہ کی عمر کے تعین کا ٹیسٹ ہوگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پسند کی شادی کے لیے کراچی سے باہر جانے والی دعا زہرہ کی عمر کا تعین کرلیا گیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر کیے گئے ٹیسٹ میں سامنے آیا ہے کہ دعا زہرہ کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے۔

کراچی کے سول اسپتال میں کیے گئے ٹیسٹ کی رپورٹ کل صبح پولیس کو موصول ہوگی، جو سندھ ہائیکورٹ میں جمع کروائی جائے گی۔

دعا زہرہ کے والد کا دعویٰ ہے کہ دعا کی عمر 14 سال ہے، انہوں نے گزشتہ روز عدالت میں پیدائش کا سرٹیفکیٹ اور پاسپورٹ بھی پیش کیا۔

دعا زہرہ نے گزشتہ روز عدالت عالیہ میں پیشی کے موقع پر کہا تھا کہ اس نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے، وہ والدین کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔

قومی خبریں سے مزید