• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں۔ گزشتہ روز آئی ایم ایف کو معاشی صورتحال اور نئے بجٹ سے متعلق ٹیکس تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایم ایف حکام کو بتایا گیا کہ علاقائی کشیدگی کے باعث ملک میں مہنگائی بڑھنےکاخدشہ ہے، فروری 2026 میں بنیادی یا کور انفلیشن 7 اعشاریہ 6 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ خوراک، ایندھن اور توانائی مہنگی ہونے سے مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

آئی ایم ایف نے جون تک زرمبادلہ کے ذخائر کا 18 ارب ڈالر کا ہدف پورا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس میں 5 فیصد ممکنہ کمی کی تجویز ہے۔ جبکہ کارپوریٹ سیکٹر اور امیر طبقے پر سپر ٹیکس اور پراپرٹی انکم پر ٹیکس میں بھی کمی کی تجویز ہے۔

پاکستانی برآمدات پر عائد ایک فیصد ایڈوانس ٹیکس بھی واپس لینے کی تجویز دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید