• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پورا سال ’ناریل پانی‘ پینا کیوں ضروری ہے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بہت سے لوگوں نے ناریل کے پانی کو ایک معجزاتی مشروب قرار دیا ہے۔ یہ آپ کے جسم میں توانائی کو فوری طور پر فروغ دینے کے لیے ایک طاقتور قدرتی مشروب کا بھی کام کرتا ہے۔ 

ملک کے تمام شہروں کو ہیٹ ویو کا سامنا ہے اور آپ سڑک کے کنارے لگے اسٹالز سے تازہ ناریل کا پانی خرید کر پیتے ہیں تاکہ گرمی کی شدت کو کم کیا جاسکے، ناریل کا پانی صرف آپ کی پیاس نہیں بجھاتا بلکہ اس میں کئی وٹامنز اور منرلز موجود ہیں جو ہائیڈریشن میں مدد دیتے ہیں۔

ناریل پانی میں کیلوریز اور چکنائی کم ہوتی ہے، اس پانی میں میٹھے ناریل کا ذائقہ ہوتا ہے اور اس میں شوگر اور کیلوریز کم ہوتی ہیں۔

اچھی ورزش کے بعد کوئی بھی ناریل کا پانی پی سکتا ہے کیونکہ اس میں الیکٹرولائٹس ہوتے ہیں جو جسم میں غذائی اجزاء کو بھرنے میں مدد دیتے ہیں۔  

دوسری جانب ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ ناریل کا پانی صرف گرمیوں میں ہی نہیں بلکہ پورا سال استعمال کریں۔

ناریل پانی کے کرشماتی فوائد:

ناریل کا پانی ہائیڈریشن میں مدد کرتا ہے، اس مشروب میں الیکٹرولائٹس جیسے پوٹاشیم، سوڈیم اور میگنیشیم ہوتے ہیں جو جسم کو غذائی اجزاء فراہم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے مفید ہے جو باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں۔

ناریل کے پانی میں پوٹاشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگ اپنی خوراک میں اس سے محروم رہتے ہیں۔ ناریل کا پانی پینے سے آپ کے جسم سے اضافی سوڈیم کو پیشاب کے ذریعے نکالنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ناریل پانی میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں جو اسے دوسرے پھلوں کے جوس کا بہترین متبادل بناتی ہیں۔ دوسرے پھلوں کے جوس میں چینی شامل ہو سکتی ہے جو کہ جسم کے لیے نقصان دہ ہے اس لیے ان پھلوں کے جوس کے بجائے ناریل کا پانی پیا جا سکتا ہے۔

ناریل کا پانی صحت مند اور تر و تازہ جِلد حاصل کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ یہ اس کی اینٹی مائیکروبیل خصوصیات کی وجہ سے مہاسوں کے خلاف جنگ میں مدد کر سکتا ہے۔ 

تحقیق سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ناریل کا پانی پینے سے جسم میں فری ریڈیکلز کے اثرات کو بے اثر کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

صحت سے مزید