ملکی تاریخ میں طویل عرصے بعد وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران ایوان میں کوئی شور شرابہ اور ہنگامہ نہیں ہوا.
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بغیر ہیڈ فون لگائے بجٹ تقریر مکمل کی۔
جمعہ کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سمیت ایوان میں بیٹھے تمام حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے پرسکون ہو کر وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر سنی۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت بجٹ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مالی سال 23-2022 کا 9 ہزار 500 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا۔