• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ پاکستان کی معاشی بہتری اور استحکام کی طرف ٹھوس قدم ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ کو پاکستان کی معاشی بہتری اور استحکام کی طرف ٹھوس قدم قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انتہائی برے معاشی حالات میں بہترین بجٹ اتحادی حکومت کے اخلاص اور قابلیت کا مظہر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے قائدین، کابینہ ارکان کی قیمتی تجاویز اور آراء کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کاروباری برادری کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے قیمتی تجاویز سے رہنمائی فرمائی۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی بجٹ ملک کو سنگین معاشی بحرانوں سے نکالنے کا نسخہ ہے۔ مشکل فیصلے پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لئے کیے ہیں۔ بجٹ میں صاحب استطاعت سے قربانی مانگی گئی اور کمزور طبقات کو آسانی دی گئی، صاحب ثروت کو غریبوں کی مشکلات کا بوجھ اٹھانے میں بڑے بھائی کا کردار ادا کرنا ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ زراعت، صنعت، تجارت، آئی ٹی، فلم وثقافت سمیت ہر شعبے کی بہتری کے اقدامات پر توجہ دی ہے۔ پہلی بار زراعت کو ٹیکس استثنیٰ ملا ہے جس سے زراعت اور کسان کو ایک نئی معاشی زندگی ملے گی۔


قومی خبریں سے مزید