• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سالانہ بجٹ 23-2022 مسترد کردیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ یہ بجٹ مسترد کرتے ہیں، آئی ایم ایف ڈکٹیشن پر بنے اس بجٹ کو نہیں مانتے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ سودی نظام کے خلاف اعلان جہاد کرتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ افسوس حکومت نے سودی نظام کو برقرار رکھا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ 4 ہزار 400 ارب روپے سود کے لیے رکھے جائیں تو ترقی کیسے ہوگی؟

قومی خبریں سے مزید