• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو کا صدر ماکروں پر حماس کا ساتھ دینے کا الزام

مقبوضہ بیت المقدس(نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ماکروں نے غزہ کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی گئی امداد روکنے کے اسرائیلی طرز عمل کو گزشتہ روز ’قابل مذمت‘ اور ’شرمناک‘ قرار دیا تھا۔ آج وزیر اعظم نیتن یاہو نے ماکروں پر ایک ’دہشت گرد تنظیم‘ کے ساتھ کھڑا ہونے کا الزام لگا دیا۔سرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں پر ʼایک قاتل، اسلام پسند، دہشت گرد تنظیم‘ حماس کا ساتھ دینے کا الزام عائد کیاہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ رد عمل صدر ماکروں کے اس بیان کے ایک روز بعد سامنے آیا، جس میں فرانسیسی صدر نے غزہ پٹی کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی ترسیل روکنے پر اسرائیل کے طرز عمل کو قابل مذمت اور شرمناک قرار دیا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید