لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی وزیرخارجہ ایس جے شنکر کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کی درخواست پر انہیں سنٹرل ریزرو فورسز کی طرف سے فوری طور پر دو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کردی گئی ہیں۔ بھارتی وزارت داخلہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے باعث ان کی سیکیورٹی بڑھانے کیلئے سنٹرل ریزرو فورس کو انہیں دو گاڑیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔