لاہور پولیس نے شہری کو اغواء کر کے تاوان لینے کے الزام میں 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔
لاہور پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں 4 اہلکاروں نے دبئی پلٹ شہری کو اغواء کر کے اس سے 2 لاکھ روپے تاوان لیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی آئی اے کے 4 اہلکاروں نے ملزم مقصود کے ساتھ مل کر واردات انجام دی۔
ملزمان دبئی پلٹ شہری کو گرین ٹاؤن سے اغواء کر کے نامعلوم جگہ پر لے گئے تھے۔
لاہور پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف اغواء سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔