• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے ICC رینکنگ میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سوئپ کے بعد پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) ون ڈے رینکنگ میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔

آئی سی سی نے ون ڈے ٹیم کی نئی رینکنگ جاری کردی، قومی ٹیم 106 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگئی، بھارتی ٹیم ایک پوائنٹ کے فرق سے پانچویں پوزیشن پر چلی گئی۔

رینکنگ میں نیوزی لینڈ 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور انگلینڈ 124 پوائنٹس لیکر دوسرے جبکہ آسٹریلیا 107 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کیا ہے۔

سری لنکا کے خلاف ڈیبیو کرنے والی طوبیٰ حسن کو ویمن پلیئر آف دی منتھ جبکہ سری لنکا کے انجیلو میتھیوز مین پلیئر آف دی منتھ قرار پائے۔



کھیلوں کی خبریں سے مزید