• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمان کی کشمیر کمیٹی چیمبر میں 3 گھنٹےمصروفیات،عمرہ کی ادائیگی مؤخر

اسلام آباد (فاروق اقدس، نامہ نگار خصوصی) حکومت کی اتحادی جماعت جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان جنہیں لندن مفاہمتی مشن کے مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پیر کو انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں واقع کشمیر کمیٹی کے چیمبر میں تقریباً تین گھنٹے گزارے۔ اس دوران ان کی ملاقاتوں کے بارے میں تفصیلات کا علم نہ ہو سکا تاہم مولانا فضل الرحمان جنہوں نے  پروگرام کے تحت گذشتہ روز عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جانا تھا اب یہ پروگرام موخر کر دیا ہے۔ گذشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ان کے بعض بیانات پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے ایک خواب دیکھنے والا شخص قرار دیا تھا جبکہ پیر کو ان کے صاحبزادے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے میرپور آزادکشمیر میں انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک موقع پر وزیراعظم نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’میاں صاحب شیر ڈیزل سے نہیں چلتا۔‘‘
تازہ ترین