• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مونس الہٰی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ترجمان ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ شریک ملزمان مظہر عباس اور محمد نواز بھٹی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان مخدوم عمر شہریار اور طارق جاوید کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم واجد احمد بھٹی اور محمد خان بھٹی کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان پر 72 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے، مونس الہٰی سمیت ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز 2 سال قبل ہوا۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ مونس الہٰی کے خلاف شوگر کمیشن نے منی لانڈرنگ کا انکشاف کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید