• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کیخلاف مسابقتی استعداد میں اضافہ کریں، 100 سی ای اوز کا کانگریس کو خط

امریکا کی 100 ٹیکنالوجی کمپنیز کے چیف ایگزیکٹیو افسران (سی ای او) نے چین سے معاشی مسابقت کے لیے قانون سازی کرنے کے معاملے پر کانگریس کو خط لکھ دیا۔

ایمیزون، ایلفابیٹ (گوگل) اور مائیکروسافٹ نے کانگریس کو بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ چین کے خلاف امریکا کی معاشی مسابقتی صلاحیت میں اضافے کے لیے قانون سازی کی جائے۔

اعلیٰ عہدیداران کا کہنا تھا کہ ہمارے عالمی حریف اپنی انڈسٹری، ملازمین اور معیشت میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی استعداد میں اضافے کے لیے کانگریس کے اقدامات ناگزیر ہوچکے ہیں۔

نئی مجوزہ قانون سازی میں سیمی کنڈکٹر بنانے کی صنعت کو وسعت دینے کے لیے حکومت سے 52 ارب ڈالر کا تقاضہ کیا گیا ہے۔

سیمی کنڈکٹر انڈسٹری ایسوسی ایشن کے سی ای او نے کہا کہ عالمی سطح پر تکنیکی چِپس کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور ہم پر بہت دباؤ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بل کے ذریعے امریکا میں تکنیکی چِپس تیار کرنے والے پلانٹ لگائے جاسکیں گے تاکہ خریدار کسی اور ملک کے بجائے امریکا کا رخ کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید