اقوام متحدہ (یو این) سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سلامتی کونسل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے سے متعلق قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔
انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ امریکی حمایت یافتہ قرارداد کی منظوری غزہ جنگ بندی استحکام کی جانب اہم قدم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب سفارت کاری کو فوری اور ٹھوس اقدامات میں بدلنے کی ضرورت ہے اور 2 ریاستی حل کی سیاسی راہ ہموار کرنے کے لیے غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کی جانب پیش قدمی جاری رکھنا اہم ہے۔
یو این سیکریٹری جنرل مزید کہا کہ اقوامِ متحدہ غزہ میں انسانی امداد بڑھانے کے لیے پُرعزم ہے۔
گزشتہ رات سلامتی کونسل میں منظور کی گئی قرارداد میں صدر ٹرمپ کے غزہ جنگ خاتمے کے منصوبے کی توثیق کی گئی ہے، جس میں غزہ میں بین الاقوامی استحکام فورس تعیناتی کی اجازت بھی شامل ہے۔