بہاولپور(سٹی رپورٹر)چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی راحیل احمد صدیقی کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر انکم ٹیکس ذیشان نذیر خان نے ایک ہفتہ کے دوران بہاول پور ڈویژن کے مختلف ریستورانوں سے50 لاکھ روپے سیلز ٹیکس وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کیا ہے، ایڈیشنل کمشنر انکم ٹیکس ذیشان نذیر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہوٹلوں کے ٹیکس ریکارڈ کی پڑتال کے دوران درستگی نہ ہونے پر سربمہر کرنے کے احکامات دیئے تاہم فوری سیلز ٹیکس ادائیگی پر انہیں کھول دیا گیا۔ احمد پور شرقیہ میں مختلف ہوٹلوں اور ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے ٹیکس ریٹرن میں بے ضابطگی پائی گئی۔ اسی طرح رحیم یارخان میں بھی مختلف ہوٹلوں اور ہائوسنگ سوسائٹیزکے سیلز ٹیکس ریٹرن میں بے قاعدگی پر انہیں سربمہر کیا گیا تاہم بعدازاں ادائیگی پر انہیں کھول دیا گیا۔