• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ایئرپورٹ سے منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس کے عملے نے پشاور ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والے مسافر کو گرفتار کر کے تقریباً 3 کلو گرام آئس ہیروئین برآمد کرلی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر بلال حسین ریاض جانے کے لیے پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچا تھا کہ سامان کی اسکیننگ کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سفری بیگ کو مشکوک قرار دیا۔

اے ایس ایف حکام کی جانب سے مہارت سے بیگ چیک کرنے کے دوران بیگ کی تہہ میں چھپائی گئی ہیروئین برآمد کر لی گئی۔

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر سے مجموعی طور پر 2.999 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنائی گئی ہے۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید