• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیحدگی کے بعد چینی شخص نے سابقہ گرل فرینڈ سے ڈیٹنگ پر خرچ رقم واپس مانگ لی

چین میں ایک شخص نے تعلقات ختم کرنے والی سابقہ گرل فرینڈ سے ڈیٹنگ میں ہونے والے اخراجات واپس مانگ لیے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس شخص کا کہنا ہے کہ اُس نے ڈیٹنگ کے دوران مجموعی طور پر 9 ہزار امریکی ڈالر (18 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کیے تھے۔

شنگھائی سے تعلق رکھنے والے اس شخص کی کہانی اس وقت وائرل ہوئی جب اس نے اپنی گرل فرینڈ سے علیحدگی کے بعد اس پر خرچ ہونے والی تمام رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا۔

مذکورہ شخص کا نام تو سامنے نہیں آسکا، تاہم اس کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ اس نے گرل فرینڈ کے ساتھ اپنے تمام اخراجات کی فہرست تیار کرکے رکھی ہوئی ہے۔

اس شخص نے وضاحت کے ساتھ ملاقاتوں کی تاریخیں اور وقت کے ساتھ ساتھ ہر اس خرچے کی تفصیلات لکھی ہیں جو اس نے خاتون کے لیے کیے۔

مذکورہ شخص نے خاتون کو ان اخراجات کی فہرست بھی ارسال کردی اور مطالبہ کیا کہ وہ ان کی ادائیگی کرے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید