• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان نے ویمن کیریبیئن پریمیئر لیگ کیلئے خواتین کرکٹ ٹیم بنا لی

ممبئی ( آن لائن ) بولی وڈ کنگ خان اداکار شاہ رخ خان نے ویمن کیریبیئن پریمیئر لیگ ( ڈبلیو سی پی ایل ) کیلئے ٹرنبگو نائٹ رائیڈرز ویمن ٹیم بنا لی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بولی وڈ کے کنگ خان انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز مین ٹیم کے بعد اب ٹرنبگو نائٹ رائیڈرز ویمن ٹیم کے بھی مالک بن گئے ہیں، ویمن ٹیم ڈبلیو سی پی ایل میں اپنا افتتاحی میچ کھیلے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ویمن کیریبیئن پریمیئر لیگ رواں سال اگست سے ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا جہاں ٹرنبگو نائٹ رائیڈرز ویمن ٹیم بھی ایکشن میں نظر آئے گی۔شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر ویمن ٹیم تیار کرنے پر فرنچائز کا شکریہ ادا کیا۔

دل لگی سے مزید