• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان،  بلد یا تی کنونشن   میںہنگامہ آرائی،کونسلرز کا  احتجاج،نعرے بازی

مردان (نمائندہ جنگ) مردان میں  بلد یا تی کنونشن   شدید ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا ،ویلج کونسلوں کے نمائندوں نے  کنونشن  کابائیکاٹ کرتے ہوئے  احتجاجی مظاہرہ کیا اور ترقیاتی فنڈز کی کٹوتی پر حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ کونسلر ز نے دوسو روپے اعزازیے کو مسترد کرتے ہوئے اسے منتخب نمائندوں کی تضحیک قرار  دیا۔ مقررین  نے  تحریک انصاف پر شدید تنقید کی تاہم تحریک انصاف کے اراکین اس وقت شدید برہم ہوکر اپنی سیٹوں سے اٹھے اور ڈائس کےدگرد جمع ہوگئے جب پیپلز پارٹی کی تحصیل کونسلر عقیلہ سنبل تحر یک انصا ف کے چیئر مین عمران خا ن اور وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا پر ویز خٹک کو تنقید کا نشا نہ بنا یا ۔جس پر کنو شن میں مو جو د تحر یک انصا ف کے کو نسلروں نے ہنگا مہ شروع کر دیا او ر کھڑے ہو کرپیپلز پا رٹی کے خلا ف نعرہ با زی کی ۔تا ہم ڈسٹر کٹ نائب ناظم اسد علی کا شمیری نے ممبر ان کو منالیا اس دوران آل تحفظ کو نسلر ان کونشن سے بائیکاٹ کرتے ہوئے اختیا رات نہ ملنے اور تر قیا تی فنڈ میں کٹو تی کے خلا ف مردان پر یس کلب کے سامنے صو با ئی حکو مت کے خلا ف احتجا جی مظا ہر ہ کیا ۔مظا ہر ین نے وزیر بلدیا ت اور صو با ئی حکو مت کے خلا ف زبردست نعر ہ با زی ۔مظا ہر ین کی قیا دت کو نسلر اتحا د کے چیئر مین حا جی کفا یت اللہ ،ڈاکٹر انوارشید صافی ،محمد شفیق و غیر ہ کر رہے تھے ۔مقر رین نے صو با ئی حکو مت جا نب سے اختیا رات نہ ملنے فنڈمیں75  فیصد کٹو تی اور دو سو روپے فی اجلا س اعزازئیہ کو مستر د کر تے ہو ئے کہا کہ حکو مت نے بلدیا تی نما ئندوں کا مذاق اڑایا ہے ۔ 
تازہ ترین