مردان( نمائندہ جنگ)کس کورونہ میں تخت بھائی کا نوجوان گھر کے اندر فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا، پراسرار قتل نے پولیس کو چکر ادیا مقتول کی بیوہ کو والدین سمیت گرفتارکرلیا گیا۔ علاقہ پارہوتی میں مصطفی آباد میں گذشتہ شب بشیر نامی 25سالہ نوجوان گھر کے اندر فائرنگ سے پراسرار طورپرجاں بحق ہوگیا پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو گھر میں موجود خاتون مسماۃ ہما نے پولیس کو بتایاکہ مقتول اس کا شوہر ہے اور وقوعہ کے وقت کمرے سے نکلاتھا کہ اس دوران گولی کا نشانہ بن گیا پولیس نے خاتون کے بیان پر مقدمہ درج کرکے لاش ورثاء کے حوالہ کرنے کے لئے مقتول کے بھائیوں کوفون کیاتو مقتول کے بھائی عنایت الرحمن نے پولیس کو بتایاکہ اس کے بھائی کے قاتل اس کی بیوی ہونے کی عویدار خاتون اور اس کے والدین ہے جس پر پولیس نے فوری ہمااوراس کے والدین کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ۔