• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوپور شرما جان کے خطرے کا بہانہ بناکر آج بھی پولیس کے سامنے پیش نہ ہوئیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گستاخانہ بیان دینے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی معطل رہنما نوپور شرما جان سے مارنے کی دھمکیوں کو بہانہ بناکر آج بھی کولکتہ پولیس کے سامنے پیش نہ ہوئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بی جے پی کی معطل رہنما نوپور شرما نے پیغمبرِ اسلام ﷺ کے بارے میں اپنے متنازع ریمارکس پر اپنی جان کو لاحق خطرات کی وجہ سے کولکتہ پولیس کے سامنے پیش ہونے کے لیے مزید 4 ہفتے کی توسیع کی درخواست کی ہے۔

نوپور شرما کو 20 جون یعنی آج کولکتہ پولیس کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا تھا۔

اس سے قبل کہا جارہا تھا کہ نوپور شرما لاپتہ ہوگئی ہیں،  ممبئی پولیس کی ایک ٹیم دہلی میں نوپور شرما سے پوچھ گچھ کے لیے موجود تھی لیکن اُنہیں وہ مل نہیں سکی تھیں۔ 

دوسری جانب مہاراشٹر کی وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا تھا کہ ممبئی پولیس کے پاس بی جے پی کی معطل رہنما نوپور شرما کو گرفتار کرنے کے لیے کافی ثبوت موجود ہیں۔

واضح رہے کہ بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پر اسلام اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ گفتگو کی تھی۔

بعد ازاں نوپور شرما کو 5 جون کو توہین آمیز ریمارکس پر بی جے پی سے معطل کر دیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید