• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گستاخانہ بیان دینے والی سابقہ BJP رہنما نوپور شرما لاپتہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گستاخانہ بیان دینے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی معطل رہنما نوپور شرما لاپتہ ہوگئیں، ممبئی پولیس کی ٹیم نوپور شرما کی تلاش میں گزشتہ پانچ دنوں سے دہلی میں مقیم ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے 28 مئی کو دہلی کی رہنے والی نوپور شرما کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جب ان کے گستاخانہ بیان سے بھارت سمیت خلیجی ممالک میں غم و غصہ پھیل گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ ممبئی پولیس کی ایک ٹیم دہلی میں نوپور شرما سے پوچھ گچھ کے لیے موجود ہے لیکن اُنہیں وہ مل نہیں سکیں۔

رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس کی ٹیم گزشتہ پانچ دنوں سے دہلی میں ٹھہری ہوئی ہے اور نوپور شرما کو تلاش کررہی ہے لیکن اب تک اُن کا کچھ معلوم نہ ہوسکا۔


مہاراشٹر کی وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ ممبئی پولیس کے پاس بی جے پی کی معطل رہنما نوپور شرما کو گرفتار کرنے کے لیے کافی ثبوت موجود ہیں۔

واضح رہے کہ بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پر اسلام اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ گفتگو کی تھی۔

بعد ازاں نوپور شرما کو 5 جون کو توہین آمیز ریمارکس پر بی جے پی سے معطل کر دیا گیا تھا۔

گستاخانہ بیان پر بھارت اور بیرون ملک غم و غصے کا اظہار کیا گیا جبکہ عرب ممالک میں ’بائیکاٹ انڈیا‘ مہم بھی چل پڑی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصر، سعودی عرب اور کویت میں بائیکاٹ انڈیا کی مہم بھی شروع ہوئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید