• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا ایسا علاقہ جہاں ’وقت‘ الٹا چلتا ہے

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

کیا ہو اگر آپ کے گھر کی دیوار پر لگی اور کلائی پر بندھی گھڑی اچانک الٹی چلنے لگ جائے تو شاید دنیا ہی الٹی ہوجائے گی اور آپ کا پورا شیڈول بھی الٹ پلٹ ہوجائے۔ 

بھارت میں ایک ایسا علاقہ موجود ہے جہاں وقت سیدھا نہیں بلکہ الٹا چلتا ہے یعنی گھڑی دائیں سے بائیں جانب (اینٹی کلاک وائز) چلتی ہیں۔ 

ریاست چھتیس گڑھ کے شمال میں واقع ایک گاؤں میں لوگوں کی گھڑیاں سیدھی نہیں بلکہ الٹی چلتی ہیں۔

چھتیس گڑھ کے ضلع کوریا کے گونڈ قبیلے کے لیے الٹی چلتی گھڑیاں درست وقت بتاتی ہیں وہ گھڑیاں بائیں سے دائیں نہیں بلکہ دائیں سے بائیں جانب چلتی ہیں۔ 

ان کی گھڑی کے مطابق دوپہر 12 بجے کے بعد 1 نہیں بلکہ 11 بج جاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس قبیلے نے وقت دیکھنے کے لیے الٹی گھڑیاں چلانے کا فیصلہ 2008 میں کیا تھا کیونکہ اس قبیلے کے عقائد کے مطابق بائیں سے دائیں جانب کسی چیز کا چلنا اچھا نہیں مانا جاتا۔

رپورٹ کے مطابق اس قبیلے کے لوگوں کا ماننا ہے کہ گھڑی اور وقت ایک قدرتی چیز ہے جو قدرت کے قوانین پر عمل پیرا ہے۔ 

یہ لوگ کہتے ہیں کہ دنیا بھی دائیں سے بائیں جانب گھومتی ہے جبکہ چاند بھی اسی سمت میں گھومتا ہے۔

اس حوالے سے مکینیکل انجینئر ایم ایس راوت کے مطابق گھڑیوں کے دوسری جانب گھومنے سے طبیعات کے قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گھڑیوں کا دوسری جانب گھومنا بالکل اس طرح ہے کہ سیدھے ہاتھ کے بجائے الٹے ہاتھ پر بیٹھ کر گاڑی چلانا، جبکہ ایسا ڈرائیور اچھے انداز میں ٹریفک کو بھی مینج کرلیتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید