• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممنوعہ فنڈنگ میں کسی جماعت پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی: فرخ حبیب

فرخ حبیب —فائل فوٹو
فرخ حبیب —فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ میں کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تسلیم کیا کہ یہ ممنوعہ فنڈنگ کا کیس ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس 40 ہزار ڈونرز کا ریکارڈ ہے، عدالتی فیصلے کے تحت دیگر سیاسی جماعتوں کی اسکروٹنی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے اوپن کورٹ میں منگوا کر فیصلہ کیا جائے، تمام ریکارڈ فراہم کر دیا، اب الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو تمام سیاسی جماعتوں کا فیصلہ ایک ساتھ کرنا چاہیے تھا، الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے کہ توازن قائم کرے۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ وقت آنے پر دیکھیں گے کہ فیصلہ کیا آتا ہے، ہمارے تحفظات موجود ہیں، ایسا فیصلہ آنا چاہیے جو میرٹ پر ہو۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2014ء میں شروع ہونے والے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج محفوظ کر لیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ محفوظ کیا گیا فیصلہ کب سنایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید