• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات سوڈان میں 4 ارب ڈالر سے نئی بندرگاہ تعمیر کرے گا

متحدہ عرب امارات سوڈان میں ایک نئی بندرگاہ تعمیر کرے گا، یہ بندرگاہ 6 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری پیکیج میں شامل ہوگی۔

ایک نجی گروپ کے چیئرمین نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یو اے ای کی طرف سے سوڈان کو دیے گئے پیکیج میں فری ٹریڈ زون، ایک بڑا زرعی منصوبہ اور سوڈان کے سینٹرل بینک میں 30 کروڑ ڈالر کا ڈپازٹ شامل ہے۔

پچھلے سال اکتوبر میں فوج کی طرف سے حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد مغربی ممالک نے سوڈان کو اربوں ڈالر کی امداد اور سرمایہ کاری روک دی تھی۔

نجی گروپ چیئرمین عثمان داؤد عبدالطیف نے کہا کہ عرب امارات اور سوڈان کے مابین بندرگاہ اور زرعی منصوبے کے لیے مفاہمتی یادداشت کے معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں لیکن اس کی تفصیلات پہلے نہیں بتائی گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بندرگاہ 4 ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہوگی اور ملک کی مرکزی قومی بندرگاہ ’’پورٹ سوڈان‘‘ کی طرح ہر قسم کے کارگو کو ہینڈل کرسکے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید