• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن چانسلر کا دورہ چین، صدر شی جی پنگ سے ملاقات، عالمی امور پر گفتگو

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

جرمن چانسلر فریڈرک مارز دو روزہ دورہ چین پر بیجنگ پہنچ گئے، جہاں ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی۔ 

بیجنگ سے چینی سرکاری میڈیا کے مطابق اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین اور جرمنی کو اسٹریٹیجک تعاون بڑھانا چاہیے۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ جرمنی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو ہمیشہ اہمیت دی ہے، دونوں ملکوں کی شراکت داری میں نئی پیشرفت کے لیے تیار ہیں۔ 

چینی میڈیا کے مطابق چینی صدر نے جرمن چانسلر سے یوکرین کے تنازع پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ یوکرین تنازع کا حل بات چیت سے ہی نکل سکتا ہے۔ 

صدر شی جن پنگ نے مزید کہا کہ یوکرین تنازع کے حل میں فریقین کی مساوی شرکت ہونی چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید