• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگ میری عمر سے متعلق غلط فہمیاں پھیلاتے ہیں، میرا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستانی فلموں کی معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ کچھ لوگ میری عمر سے متعلق غلط فہمیاں پھیلاتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ آج چھوٹے بھائی سید حسین عباس کا تعارف کروا رہی ہوں۔ وہ اداکاری کرنا چاہتے ہیں۔

اداکارہ میرا نے ان خیالات کا اظہار  کراچی پریس کلب میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کے بیٹے کے ساتھ برا ہوا، اس کے بعد اپنے بچوں کو برائی سے بچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپنے لیے نہیں بلکہ فلم انڈسٹری کو آگے بڑھانے کے لیے پیسے مانگے تھے، حکومت سے گزارش کی تھی کہ فلمیں پروڈیوس کرنا ہیں اس لیے فنڈز چاہئیں۔ 

اداکارہ کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں اداکاری کے لیے ادارے بنائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہت سی فلمیں جو دیکھنے کے قابل نہیں ہیں وہ سنیما میں لگی ہیں، میری فلم سوہنی ماہیوال کو سنیما میں کیوں نہیں لگایا گیا؟

میرا نے کہا کہ ایک کردار کے لیے بلوچی زبان سیکھ رہی ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران میرا آبدیدہ ہوگئیں، انکا کہنا تھا کہ ڈسٹری بیوٹر اور سنیما پاکستانی فلموں کی حوصلہ افزائی کیوں نہیں کر رہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید