• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ اپنی زبان کو چھدواتے ہیں، ان کے دانت گِرنے لگتے ہیں اور مسوڑھوں سے خون بہتا ہے۔

تحقیقی ٹیم نے آٹھ مختلف تحقیقی مطالعات کا مطالعہ کیا جس میں کل 408 افراد شامل تھے جن کی زبان چھِدی ہوئی تھی، مطالعے کے شرکاء نے ایک ماہ سے لے کر 19 سال کی عمر میں زبان پر چھید کیا۔

محققین نے چھیدوں کے ارد گرد مسوڑھوں اور دانتوں کا منہ کے دوسرے حصوں سے موازنہ کیا، نتائج سے پتہ چلتا کہ زبان چھیدنے سے دانتوں اور مسوڑھوں پر منفی اثر پڑتا ہے۔

تحقیق میں کہا گیا کہ یہ نقصانات وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتے ہیں اور مشورہ دیا کہ زبان اور ہونٹ چھیدنے والے لوگوں کو اپنے دانتوں اور مسوڑھوں کو مزید نقصان سے بچانے کے لیے انہیں ہٹا دینا چاہیے۔

صحت سے مزید