• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قونصل جنرل UAE بخیت عتیق الرومیتی کا سندھ اسمبلی کا دورہ


کراچی میں تعینات متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے سندھ اسمبلی کا دورہ کیا ہے۔

قائم مقام اسپیکر ریحانہ لغاری نے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کو خوش آمدید کہا۔

قونصل جنرل یو اے ای نے سندھ اسمبلی کی پرانی اور نئی بلڈنگ کا دورہ بھی کیا۔

اس موقع پر امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کو سندھ اسمبلی کے تمام تر شعبہ جات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

قائم مقام اسپیکر ریحانہ لغاری نے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا۔

قومی خبریں سے مزید