• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمالہ طارق کی چوری شدہ گاڑی سابق ڈرائیور سے برآمد کرلی گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

وفاقی محتسب کشمالہ طارق کی چوری شدہ گاڑی ان کے سابق ڈرائیور سے برآمد کروالی گئی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی محتسب کی کار 26 اپریل کو اسلام آباد سے چوری ہوئی تھی، جسے برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کار چوری کرنے والا ملزم کشمالہ طارق کا سابق ڈرائیور تھا، نوکری سے نکالنے پر اس نے کار چوری کی تھی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں چوری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید