• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم کو معاشی غلامی سے نجات دلانا بھی جہاد ہے، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم کو معاشی غلامی سے نجات دلانا بھی جہاد ہے۔ تمام معاشی ماہرین دیوالیہ کے قریب ہونے کا اعتراف کرتے ہیں۔ مسئلہ ایک ہی ہے کہ خرچ زیادہ ہے اور آمدن کم۔ 

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کے دوران کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایک ہی پالیسی ہے قرض لیں اور قسط ادائیگی کے لیے ادھار لیں۔ 

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی لڑائی کے سبب ملک سے تاجر بھاگ رہے ہیں۔ ایک طرف فاقے ہیں اور دوسری جانب حکمرانوں کے قہقہے۔ وزرا چینی کم، روٹی کم، چائے کم، معاشی مسائل کا حل بتاتے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما ٹھیک کہتے تھے کہ رونے کا وقت آ گیا۔ آج حکومتیں جھوٹ بولنے کے مقابلے میں لگی ہوئی ہیں۔ 

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ یہ جھوٹ ہے کہ آئی ایم ایف سے ہمارا مسئلہ حل ہو گا۔ 22 مرتبہ ہم آئی ایم ایف کا حصہ بنے لیکن فائدہ نہ ہوا۔

قومی خبریں سے مزید