صوابی ( نمائندہ جنگ ) صوبائی سینئر وزیر برائے صحت شہرام خان ترکئی اور ایم این اے عثمان خان ترکئی نے منیجنگ ڈائریکٹر گیس ارباب ثاقب کے ساتھ ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر صوابی کے باقی ماندہ یونین کونسلوں کو گیس کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا سینئر وزیر شہرام خان ترکئی نے ایم ڈی گیس کو بتایا کہ صوابی میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے اس لیے صوابی کے عوام کو گیس فراہمی جلداز جلد یقینی بنا ئی جا ئے وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے کہا کہ صوابی کو گیس پہلے بھی ہماری نظامت کے دور میں فراہم کی تھی مگر چند وجوہات کی بنا پر کچھ یونین کو نسلز گیس کی سہولت سے محروم رہ گئی تھیں ا س لیے باقی ماندہ یونین کونسلز کو بھی فوری گیس کی سپلائی کی جا ئے تاکہ وہ عوام بھی دیگر خاندانوں کی طرح گیس کی سہولت سے اسفتادہ کر سکیں اس موقع پر ایم این اے عثمان خان ترکئی نے کہا کہ صوابی کو گیس کی فراہمی کے لیے وفاق سے پرزور اپیل کی جا ئے گی تاکہ عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جا سکے انھوں نے کہا پیسوں کی کمی نہیں ہے گیس محکمے کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جا ئے گا صوابی کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا ئیں گے انھوں نے کہا کہ جو مشن لے کر سیاست میں آئے تھے وہ انشاللہ مکمل ہونے والا ہے اور صوابی کی عوام کی ضروریات کا ہر ممکن تحفظ کیا جا ئے گا اس موقع پرایم ڈی گیس ثاقب ارباب نے کہا کہ ہمارا مشن عوام کی مشکلات میں کمی کرنا ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکے ۔