• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 24 جولائی کو ہی کروائے جائیں، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے سندھ ہائی کورٹ میں بلدیاتی انتخابات کے التواء کے لیے ایم کیو ایم سمیت دیگر پارٹیوں کی درخواستوں کے مسترد ہونے کے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات پہلے ہی تاخیر کا شکار ہو چکے ہیں، التواء کروانے والے بتائیں کہ اگست 2020 میں بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے کے بعد 2سال ہو گئے، بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں ہوئے، جو لوگ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں جانے کی تیاریاں کر رہے ہیں ان کو چاہئے کہ وہ عدالتی فیصلے کو قبول کرتے ہوئے اپنی شکست تسلیم کر یں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع شرقی کے تحت صفورہ ٹاؤن میں ”ویمن گالہ“ اورضلع کورنگی کے تحت مقامی ہال میں خواتین بلدیاتی کنونشن سے علیحدہ علیحدہ خطاب کرتے ہوئے کیا، ”ویمن گالہ“سے معتمدہ کراچی فرح عمران،ناظمہ ضلع شرقی ندیمہ تسنیم،نائب ناظمہ نشر واشاعت ضلع شرقی فرحانہ مظہر و دیگر جبکہ خواتین بلدیاتی کنونشن سے امیر ضلع کورنگی عبدالجمیل، نائب امیر ضلع سید اقبال سعید، نائب ناظمہ صوبہ سندھ عذرا جمیل، ناظمہ ضلع ناہید ظہیر ودیگر نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر ناظمہ کراچی اسماء سفیر بھی موجود تھیں، حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ ہمارا واضح اور دو ٹوک موقف ہے کہ بلدیاتی انتخابات اپنے شیڈول کے مطابق 24جولائی کو ہی کروائے جائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید